۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آئی او کی قرآن کانفرنس

حوزه/ امامیہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام قرآن کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کتاب زندگی ہے مگر بدقسمتی سے زندگی اور ہدایت کی کتاب کو سماج میں موت کی آسانی کے لئے تلاوت کیا جاتا ہے۔

لاہور سے حوزہ نیوز ایجنسی کے اعزازی رپورٹر کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں سالانہ تیسری قرآن کریم کانفرنس رضا ہال میں منعقد ہوئی۔کانفرنس کا انعقاد امامیہ آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا کانفرنس سے حجتہ السلام و المسلمین  علامہ سید تقی نقوی سابق چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ارشد علی نقوی،مولانا کاشف علی ظہور، اورریجنل ناظم ملتان امامیہ آرگنائزیشن شاہد نواز نے خطاب کیا ۔
مقررین کا قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماہ مبارک رمضان ،قرآن کریم کی بہار کا مہینہ ہے اس لئے نئی نسل کو قرآن مجید پر غور و فکر کے لئے ماہ مقدس کے لمحات سے مستفید ہونا چاہیئے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے معاشرہ اخلاقی برائیوں کا شکار ہوا اور قرآن کریم سے دوری کے باعث ہی امت مسلمہ کے مابین اتحاد و حدت کو نقصان پہنچا اسلئے امت کو قرآن مجید کے سایہ میں آناہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن کریم کتاب زندگی ہے مگر بدقسمتی سے زندگی اور ہدایت کی کتاب کو سماج میں موت کی آسانی کے لئے تلاوت کیا جاتا ہے۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ قرآن کریم ہی وہ حقیقی نور ہے جو معاشرے کو تاریکیوں سے نکال کر نور کی طرف لے جاتا ہے۔کانفرنس کے اختتام پروزہ داروں کو پر تکلف عشائیہ دیاگیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .